مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ

Feb 19, 2022 | 01:34:AM
پرویز خٹک، دعویٰ، مولانا فضل الرحمان، اقتدار،
کیپشن: پرویز خٹک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ 
جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ اپوزیشن کی کشتی خود ہچکولے کھارہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہے۔
انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان مسجدوں میں جلسے نہ کریں، نہ ہی جنت اور دوزخ کے سرٹیفکیٹ بانٹیں، وہ اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ فضل الرحمان ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں، جن کے پاس دولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو پر لاڑکانہ میں قاتلانہ حملہ