گوجرانوالہ؛جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4مسافر آف لوڈ

Dec 19, 2025 | 18:56:PM
گوجرانوالہ؛جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4مسافر آف لوڈ
کیپشن: ایف آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال چودھری)گوجرانوالہ میں جعلی سفری دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،4 مسافروں کو  آف لوڈ کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور4 مسافر آف لوڈکر دیئے۔ مسافروں میں محمد اسد، ندیم، سفیان ارشد اور قیصر فاروق شامل ہیں۔

مسافر اسد اور ندیم فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے وزٹ ویزے پر انڈونیشیا جا رہے تھے۔مسافروں کا تعلق سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کراچی کے ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ایجنٹ نے مسافروں کو غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی بھجوانا تھا۔مسافروں نے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ۔مسافروں نے غیر قانونی طور پر لیبیا کے سمندری راستے سے یورپ جانا تھا۔

مسافر سفیان ارشد ورک ویزے پر فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے ترکی جا رہا تھا۔مسافر کے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔مسافر نے 16 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔

قیصر فاروق نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ316 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہا تھا۔گوجرانوالہ سسٹم کے سفری ریکارڈ کے مطابق مسافر سال 2023 میں ایران گیا تھا جبکہ مسافر کا پاکستان واپس آمد کا کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ مسافروں کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کیلئے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19ایشیا کپ ؛پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کا فیصلہ ہو گیا