نویں اور گیارہویں کے امتحانی نتائج میں تاخیر پر چیئرمین تعلیمی بورڈ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈ یسک)9 ویں اورر 11ویں کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر پر چیئرمین تعلیمی بورڈ کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے نویں اور گیارہویں کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو معطل کر دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
چیئرمین سکھر بورڈ ڈاکٹر زاہد علی چنڑ کو حیدرآباد بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور زیرالتوا امتحانی نتائج 30دن کے اندر جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ستمبر میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا:پلوشہ خان