میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا:پلوشہ خان 

Dec 19, 2025 | 18:01:PM
میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا:پلوشہ خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ میرا سوال تھا کہ رنگ روڈ سے سوسائٹی کا رابطہ فائدے کا سبب ہے کہ نہیں، میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا۔

 پلوشہ خان نے کہا کہ کابینہ ممبران سب کے سامنے بھڑکتے اور دھمکیاں دیتے ہیں، میرا سوال اہم تھا، 10 کلو میٹر پر جو لنک بنا اس سے سوسائٹی کو فائدہ ہوا،سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بطور پارلمینٹ کے ممبر یا کابینہ ارکان جواب دیا جانا چاہیے، وفاقی وزیر نے سوسائٹی بھی بنانی ہے، وزارت چلانی ہے اور یہ رویہ بھی رکھنا ہے تو ایسے نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوال پر کہا کہ جانتا ہوں اس کے پیچھے کون ہے اور کیوں سوال کیا؟ ارکانِ پارلیمنٹ کو بلیک میلر کہا اور برے الفاظ کہے۔

یہ بھی پڑھیں :  قائمہ کمیٹی اجلاس میں علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی