بچپن کے دوستوں کو 1 کروڑ کا ہیرا مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں بچپن کے دو دوستوں کو کھیت میں کام کے دوران ہیرا مل گیا۔
مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں 24 سالہ ستیش کھاتک اور 23 سالہ ساجد محمد کو لیز پر حاصل کیے گئے کھیت میں کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا ملا۔
پنا ڈائمنڈ آفس کی جانچ میں تصدیق ہوئی کہ یہ ہیرا اصلی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 50 سے 60 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1.8 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔
یہ ہیرا جلد حکومتی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جس میں دریافت کنندگان کو 88 فیصد رقم ملے گی اور 12 فیصد حکومت کے پاس جائے گی۔
ضلع میں ہر تین ماہ بعد حکومتی نگرانی میں ہیرے کی نیلامی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا
ستیش اور ساجد دونوں غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، ایک قصائی اور دوسرا پھل فروخت کرتا ہے۔
وہ اس رقم کو زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ ابھی ان کی ترجیح اپنی بہنوں کی شادی ہے نہ کہ زمین خریدنا یا کاروبار بڑھانا۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کا ضلع پنا ایک مشہور ڈائمنڈ بیلٹ ہے جہاں ماضی میں بھی ہیرے دریافت ہوتے آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ ہیرے کی تلاش کے لیے مشہور ہے۔