بھرتیاں ہی بھرتیاں،حکومت نے بیروزگار افراد  کو خوشخبری سنا دی

Dec 19, 2025 | 15:08:PM
بھرتیاں ہی بھرتیاں،حکومت نے بیروزگار افراد  کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں عوامی خدمات، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے ہدایت کی کہ صوبائی جاب پورٹل پر سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات جنوری کے اختتام تک جاری کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع شفاف اور بروقت فراہم کیے جا سکیں۔

آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس سے حکومتی امور میں شفافیت اور تیز رفتاری آئے گی۔

انہوں نے وزیر اعظم کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی،انڈے مہنگے

انہوں نے واضح کیا کہ پنشن کے کیسز ایک سال کے اندر جبکہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے معاملات چھ ماہ میں نمٹائے جائیں، تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اور سرکاری اہلکاروں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری سندھ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت خدمات کی فراہمی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔