ناقص کارکردگی ،خیبر پختونخوا  کے شہری حکومت سے شدید مایوس 

Dec 19, 2025 | 11:56:AM
 ناقص کارکردگی ،خیبر پختونخوا  کے شہری حکومت سے شدید مایوس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی  پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خیبر پختونخواکی عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا کی عوام نے صوبہ میں ہسپتالوں اور سکولوں کا مؤثر نظام موجود نہ ہونے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث لوگ دوسرے شہروں میں کمانے پر مجبور ہیں۔

 عوام نے خیبر پختونخواہ حکومت سے بالخصوص تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا، عوام کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اسپتال انتہائی پرانے، خستہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹرز جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق کھلاڑی کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی

 عوام کا کہنا تھا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج دو دو ماہ کی تاخیر سے سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی نظام بھی ناقص اور تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، عوام کا لہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ جاری نظر نہیں آتا اور امن و امان کی صورتحال نہایت خراب ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی میں ہی پوری قوم کی ترقی پوشیدہ ہے۔