یورپ نے ہمارے منجمد اثاثے استعمال کیے تو۔۔۔ روس کا اہم اعلان

Dec 19, 2025 | 08:33:AM
یورپ نے ہمارے منجمد اثاثے استعمال کیے تو۔۔۔ روس کا اہم اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ منجمد اثاثوں پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ وہ یورپی بینکوں کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی وصولی کے لیے کام کرے گا۔

اعلان میں کہا گیا کہ بینک آف روس  اپنے مفادات کے تحفظ کے بارے میں اپنے پہلے بیان کردہ مؤقف کے مطابق واضح کرتا ہے کہ وہ یورپی بینکوں سے روسی ثالثی عدالت میں رکھے گئے اثاثوں کے غیر قانونی طور پر استعمال پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

یورپی یونین کے رہنما برسلز میں اس بات پر ووٹنگ کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ آیا وہ اگلے دو سالوں میں یوکرین کی مدد کے لیے تقریباً 200 بلین ڈالر کے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔

یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس میں ایک جارحانہ تقریر کرتے ہوئے یورپی لیڈروں پر شدید تنقید کی اور انہیں "یورپ کے چھوٹے سور” قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیڈر سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر روسی معیشت کے خاتمے سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش میں انقلابی طالبعلم کے قتل پر بھارت مخالف مظاہرے، عوامی لیگ و میڈیا دفاتر نذر آتش

پوتن نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر یوکرین تنازع کو مسلح تصادم کی طرف دھکیلا تھا۔ انہوں نے کہا "یورپ کے چھوٹے خنزیر نے فوری طور پر سابق امریکی انتظامیہ کے کام میں شمولیت اختیار کی یہ امید کرتے ہوئے کہ وہ ہمارے ملک کے خاتمے سے منافع حاصل کریں گے۔ "

روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ روس یوکرین میں اپنے علاقائی اہداف ضرور حاصل کرے گا، وہ چاہے سفارتکاری کے ذریعے ہو یا میدان جنگ میں۔