محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

Dec 19, 2023 | 19:31:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بہاولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاو¿الدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک /شمالی اضلاع میں شدید سردجبکہ شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سرپنچ بن گئے ، لیگی رہنما کی باپ اور بھائی سے صلح کرا دی