استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے ذوالفقار علی شاہ کو کوآرڈینیٹر تعینات کردیا 

Dec 19, 2023 | 19:27:PM
استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے ذوالفقار علی شاہ کو کوآرڈینیٹر تعینات کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سید ذوالفقار علی شاہ کو لاہور ڈویژن کا کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا جو لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔

جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد خاصی متحرک ہو چکی ہے، اس حوالے سے تعینات ہونے والے کوآرڈینیٹر پارٹی سرگرمیوں اور حلقے کی سیاست میں کوآرڈینیشن کریں گے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے پارٹی قیادت کا ان پر اعتماد کے اظہار پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔