بالی ووڈ میں سب سے مہنگا اداکار کون؟شاہ رخ، عامر یا سلمان ؟

Dec 19, 2023 | 12:15:PM
 بالی ووڈ میں سب سے مہنگا اداکار کون؟شاہ رخ، عامر یا سلمان ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے فنکار  ایک ایک فلم سے اربوں روپے کما تے ہیں مگر پاکستان کی انڈسٹری اس وقت سب سے پیچھے ہے جس کی وجہ سے پاکستانی اداکار سب سے کم معاوضہ لیتے ہیں ۔

بالی ووڈ میں بہت سے اداکارایسے ہیں جو کروڑوں میں ایک فلم کا معاوضہ لیتے ہیں مگراس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ شاہ رخ خان ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600کروڑ سے زیادہ روپے کمائے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے بنتے ہیں۔ 

شاہ رخ خان کو  اکثر غیر رسمی طور پر ایس آرکے (SRK) کےنام سے پُکارا جاتا ہےاکثر میڈیا میں انہیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے

شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں، یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی ان میں سے کچھ پرسنٹ سپر اسٹارزکا شیئرہوگا۔

ان ٹاپ تھری سپر اسٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن ہیں یہ ایکٹرز 100کروڑ روپے یعنی  تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔

 اجے دیوگن ایک فلم کا80کروڑ روپے وصول کرتے ہیں  جو پاکستانی 2 ارب 40 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ 

بالی ووڈ کی حسیناؤں کی بات کریں تو ان میں دیپیکا پڈوکون 30کروڑ روپے جو پاکستانی 90کروڑ روپے بنتے ہیں، عالیہ بھٹ اورکترینا کیف ایک فلم کا معاوضہ 20کروڑ روپے لیتی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 70کروڑ روپے بنتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ یہ مختلف قسم کے ڈانس شوز سے بھی کماتی ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینا کپور اور انوشکاشرما ایک فلم سے 18کروڑ روپے کماتی ہیں  جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ روپوں کے برابر ہیں۔ 

ہالی ووڈ کے فلم اسٹارز کا معاوضہ سُن کر سب حیران رہ جائیں گے جہاں سپر اسٹار ٹام کروز ایک فلم کی فیس 10کروڑ ڈالرز چارج کرتے ہیں  جو پاکستانی30ارب روپے بنتے ہیں۔ 

اداکار ول اسمتھ ،لیونارڈو ڈی کیپریو، ایک فلم کا معاوضہ ڈھائی کروڑ ڈالرزلیتے ہیں جو 10 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ 

اب ہم پاکستانی فنکاروں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں سنیما گھروں کی تعداد 100کے قریب ہے جو کہ بہت قلیل ہے جس کی وجہ سے فلم زیادہ بزنس نہیں کرپاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بالی وڈ کے مقابلے میں فن کاروں کے بہت معاوضے کم ہیں۔ 

مولا جٹ اور وار جیسی فلموں کے سپر اسٹار فواد خان، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، مہوش حیات اور صبا قمر ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5کروڑ روپے سے کم چارج کرتے ہیں۔ 

کاش پاکستانی فلم انڈسٹری کبھی ماضی کی طرح پروان چڑھے اورترقی کر سکے۔