نوازشریف نے رابطہ کیا نہ اس کی ضرورت ہے: شاہدخاقان عباسی

 شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت  پھر ملتوی

Dec 19, 2023 | 10:40:AM
 نوازشریف نے رابطہ کیا نہ اس کی ضرورت ہے: شاہدخاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرزانہ صدیق)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 13 فروری 2024 تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل شاہد خاقان عباسی نے درخواست کی کہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل لگی ہوئی، فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے ۔

گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے تھے،ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مجموعی طور پر 15 ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑی خوشخبری

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نےمیڈیا  سے گفتگو کر تے ہوئے کہا  کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا ،14 سال سے نیب میں کیس زیر التواء ہے ،4 سال سے ایک گواہ نہیں آیا اور کیس بھی نہیں چلا،4 سال سے ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں،کیا آج کے نیب چیئرمین کو بھی نہیں پتہ کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں،آج اس ملک میں جو ظلم ہو رہا ہے اسکا حساب کون دے گا ؟،آج ہمارا سپریم کورٹ راتوں کو کھلتا ہے اور فیصلے کرتا ہے ،سپریم کورٹ کو ان لوگوں کا احساس کیوں نہیں جن کے فیصلے 14 سال سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے رابطہ کیا نہ اس کی ضرورت ہے، جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی کو اقتدار ملا آج وہی حالات ہیں