معروف اداکاروں نے تنقید کا نشانہ بننے والے فیروز خان کے بارے میں کیا کہا؟

Dec 19, 2022 | 20:41:PM
معروف اداکاروں نے تنقید کا نشانہ بننے والے فیروز خان کے بارے میں کیا کہا؟
کیپشن: فیروز خان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)24 نیوز کے  ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے'  میں  ججز نے آج کل سوشل میڈیا پر  تنقید کے شکاراداکار  فیروز خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

جج عتیقہ اوڈھو نے  فیروز خان کی ڈرامہ "ہبس" میں کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی اداکاری میں اتار چڑھاؤ بہت  اچھے لگے۔مجموعی طور پر  فیروز خان کی پرفارمنس بہت پسند آئی۔جج فیصل قریشی نے   فیروز خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لیجنڈ اداکار ہے۔ اس کو پتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔جس طر جس حجذبہ وہ کردار کو لے کر چلتا ہے بہت کمال ہے۔ جج ربینہ اشرف کا کہنا تھا کہ میں  ڈرامہ "ہبس"  دیکھ ہی   فیروز خان کی وجہ سے رہی ہوں۔ فیروز نے بھرپور طریقے سے اپنے کردار کو نبھایا ہے اور انصاف کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

 پاکستان کا پہلا ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' خصوصی ڈراموں کے تجزیوں، ٹرینڈنگ کہانیوں اور بہت کچھ کے لیےدیکھیئے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10:03 منٹ پر صرف 24نیوز پر۔