ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں جشن، بلاول بھٹو زرداری نے  ویڈیو شیئرکردی  

Dec 19, 2022 | 00:59:AM
ارجنٹینا , جیت , لیاری , جشن، بلاول بھٹو زرداری, ویڈیو,
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جبکہ دوسری جانب لیاری میں جشن منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی۔

 ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ لیاری کی جانب سے،کراچی کی جانب سے اور پاکستان کی جانب سے ارجنٹینا کو مبارک ہو۔

 یاد رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔