سڑک پر خاتون کیساتھ دل دہلا دینے والا سلوک۔ویڈیو وائرل

Dec 19, 2021 | 15:51:PM
چلتی سڑک پر خاتون سے بدسلوکی،
کیپشن: چلتی سڑک پر خاتون سے بدسلوکی،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تیز رفتار موٹر سائیکل سوارو موبائل چھیننے کی کوشش میں خاتون کو انتہائی بے دردی سے سڑک پر  گھسیٹتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سڑک پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے دل دہلا دینے والے مناظر پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ایک خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے اسے سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں اور اسے انتہائی بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے 200 میٹر دور تک لے کر گئے۔

 200 میٹر تک خاتون کو اس طرح گھسیٹتے ہوئے لانے کے بعد موٹر سائیکل سوار افراد اسے چھوڑ کر بھاگ گئے تو آس پاس کے لوگوں نے سڑک پر پڑی اس  خاتون کی مدد کی،یہ واقعہ جمعرات کی شام دہلی کے علاقے شالیمار باغ میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون شالیمار باغ کے فورٹس اسپتال میں کام کرتی ہے، اور ابھی وہیں ان کاعلاج ہورہا ہےدوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    کوریج کیوں کی۔۔؟ پولیس اہلکار آپے سے باہر