نجی ایئرلائن کی پرواز خراب موسم کی زد میں آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز خراب موسم سے کی زد میں آگئی۔
ذرائع کے مطابق پرواز ای آر 501 کو کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 مرتبہ لینڈ کروانے کی کوشش کی لیکن خراب موسم کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی۔
کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور پرواز کو خطرے میں ڈالے بغیر سلامتی سے واپس اسلام آباد کا رُخ کیا, کپتان نے پرواز کے مسافروں کو خراب موسم سے آگاہ کر کے واپس اسلام آباد جانے کی وجہ بتائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اب سے کچھ دیر قبل واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک کی کیش وین پانی میں ہوئی جام، پھر وہ ہوا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا،ویڈیو وائرل