مون سون بارشیں، متاثرین کیلئے5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی بھی منظوری

Aug 19, 2025 | 20:53:PM
مون سون بارشیں، متاثرین کیلئے5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  ای سی سی اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری،وزارتِ خزانہ کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت۔ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری۔

 وزارت خزانہ  کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دید ی گئی، اور وزارتِ خزانہ کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی نے  ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دی،جنوبی افریقہ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہازوں کی رہائی کے لیے 33 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری  دی گئی۔وزارتِ صنعت و پیداوار کو  ثالثی کیس کے حتمی تصفیے کو فوری طور پر عدالت میں نمٹانے اور تین ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔پرائم منسٹر فین ریپلیس منٹ پروگرام کے آغاز کے لیے ٹرم شیٹ اور نیکا اسٹیٹ بینک اور بینکوں کے مابین ڈرافٹ سہ فریقی معاہدے کی بنیاد پر تیار کردہ ٹرم شیٹ کی منظوری دی۔ ای سی سی نے نیکا کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظوری دے دی،نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 250 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ،باقی رقم مرحلہ وار جاری کی جائے گی۔

ای سی سی  اجلاس میں راست  کیو آر کوڈ پر مبنی پرسن ٹو مرچنٹ ادائیگیوں کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی،سبسڈی کو تین سال تک جاری رکھا جائے گا۔اس سبسڈی کا مقصد ڈیجیٹل اپنانے میں تیزی لانا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس اسکیم کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30" کی بھی منظوری دی۔ای سی سی نے ملک میں مجموعی گیس کے شعبے اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ، وزارتِ پیٹرولیم کو گیس کے شعبے کے نقصانات کو کم کرنے  کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پروازوں میں موسم کی خرابی کے باعث آمدورفت میں تبدیلی