کراچی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش، گلشن حدید میں 145 ملی میٹر بارش ہوئی

Aug 19, 2025 | 18:50:PM
کراچی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش، گلشن حدید میں 145 ملی میٹر بارش ہوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ) کراچی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش، گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ  145 ملی میٹر بارش ہوئی، کیماڑی میں 137 ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ایئرپورٹ پر 125 ملی میٹر ،،ساٖدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی، گلستانِ جوہر میں 122.4 ملی میٹر ،ڈی ایچ اے / کلفٹن میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شاہراہ فیصل میں 114 ملی میٹر ،سرجانی ٹاؤن میں 111.2 ملی میٹر ، کورنگی میں 96.6 ملی میٹر ، ناظم آباد میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس میں 75 ملی میٹر ، گلشنِ معمار میں 75.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اب تک سب سے کم بارش اورنگی ٹاؤن میں 66.2 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔