کھجور کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب 

Aug 19, 2025 | 12:33:PM
کھجور کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کھجور کا حلوہ  خاص طور پر غذائیت اور توانائی کے حصول میں اپنی مثال آپ ہے، یہ ایک مزیدار اور آسانی سے ہضم ہونے والا میٹھا ہے جو مختلف طریقوں سے صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے،کھجور کے حلوے کو اپنی غذا میں شامل کرنے کے لیے، آپ اسے ناشتے میں، دوپہر کے کھانے کے بعد یا کسی بھی وقت میٹھے کے طور پر کھا سکتے ہیں، یہ ایک مزیدار اور صحت بخش میٹھا ہے جو آپ کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتا ہے، تو چلیں آپ کو کھجور کے حلوے کی آسان سی ترکیب بتاتے ہیں۔

درکار اجزاء: کھجور آدھا کلو، دودھ 2؍ لیٹر، چینی 200 گرام، چنے کی دال 250 گرام، گھی 250 گرام، کیوڑا چند قطرے، پستہ 5 گرام، بادام 30 گرام، سبز الائچی ایک عدد۔

بنانے کا طریقہ: کھجور بڑی بڑی ہونا چاہئیں، ان کو دھو لیں اور ان کھجوروں کی گٹھلی نکال لیں۔ چنے کی دال کو دھو کر صاف کریں اور دودھ میں ڈال کر اُبالنے کے لئے رکھ دیں، جب دال گل جائے تو دودھ خشک کرکے اتار لیں، اسے سِل پر باریک پیس لیں، اب صاف ہاتھوں سے کھجوروں کو مسل لیں اور پسی ہوئی دال میں ملا دیں، ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں اور اس میں دال ملی کھجوریں ڈال کر بھونیں، جب خوب بھن جائیں تو اس میں چینی ڈال دیں اور بھونتے جائیں، چینی کا پانی خشک ہونے پر اس میں الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیں اور کیوڑا ڈال کر اتار لیں، اب اس کے اوپر سے پستہ کاٹ کر اور بادام چھیل کر باریک کاٹ کر ڈال دیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔