ایشین جوڈو : پاکستانی ملائیکہ نور کا سلور میڈل

Aug 19, 2025 | 10:55:AM
ایشین جوڈو : پاکستانی ملائیکہ نور کا سلور میڈل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

 اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ کی مائنس 52 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیکہ نور سعودی عرب کی پلیئر کو زیر نہ کر سکیں۔

ملیکہ نور کو فائنل میں سعودی جوڈو کاز سے شکست ہوئی اور  وہ سلور میڈل کی حقدار بنی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ملیکہ نور نے3  ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔