شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ، عمران خان رہائی کیلئے ریلی کی قیادت کرینگے، بابراعوان

Aug 19, 2022 | 17:26:PM
پی ٹی آئی، رہنما بابراعوان، شہباز گل، تحریک انصاف کا اثاثہ
کیپشن: بابراعوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما بابراعوان نے کہاہے کہ شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ،عمران خان شہباز گل کی عیادت کیلئے خود ہسپتال جا رہے ہیں ،کل عمران خان شہباز گل کی رہائی کیلئے ایک ریلی کی خود قیادت کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کیخلاف مہم شروع کی ہے، حکومت کا خیال ہے ریفرنس بھیجاجائے گا جس سے عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے،مائنس عمران خان کہنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کے پرچوں کو تب اہمیت ملے گی جب وہ سپریم کورٹ جائیں گے، کسٹوڈین ٹارچر کی اتنی بھیانک واردات اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئی ، اس سے زیادہ گھناﺅنی واردات کسٹوڈین ٹارچر کی نہیں ملتی ، ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کیلئے تحریک انصاف متحد ہے، شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،شہباز گل نے تحریک انصاف کیلئے سب کچھ قربان کردیا، ٹارچر کا مقصد شہباز گل کو عمران خان کے خلاف مجبور کرنا تھا۔
بابراعوان نے کہاکہ راتوں رات پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کردیا گیا، رپورٹ بدل دی گئی، عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے ہسپتال جا رہے ہیں، کل عمران خان شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی کی خود قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنم انے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم 25 مئی کے واقعات بھول جائیں گے، منی ہٹلر وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھتا ہے، اس کے دور میں جو ظلم ہوا اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تحریک انصاف اس جرم کیخلاف تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ تگڑا: ڈالر کی قیمت میں گراوٹ جاری، مزید سستا ہوگیا