گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری

Aug 19, 2022 | 14:19:PM
 گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارتِ خزانہ نے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

حکومت پاکستان کی فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بنک تعینات کردیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بنک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن

جمیل احمد کو پانچ سال کے لیے گورنر تعینات کیا گیا ہے جو اس سے پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 25 اکتوبر 2018ء کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

نئے گورنر اسٹیٹ بنک بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

ضرور پڑھیں :لاہور پولیس نے ن لیگی رہنما ئوں پر بجلیاں گرادیں

رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بنک کا عہدہ مئی سے خالی تھا جس پر ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بنک کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔