گلوکارہ آریانےاور فٹبالر میسی بپیچھے رہ گئے ۔۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر سا منے آگئی

Aug 19, 2021 | 18:47:PM
 گلوکارہ آریانےاور فٹبالر میسی بپیچھے رہ گئے ۔۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر سا منے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)انسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ کرنےوالے صارفین زیادہ لائیکس وصول کرنے کے خواہش مند نطر آتے ہیں۔تا ہم فوٹو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر سے صارفین نت نئے موبائل فونز اور کیمروں کی مدد سے لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک اندازے کے مطابق انسٹاگرام تقریباً ایک ارب سے زائد افراد کے زیر استعمال ہے اور اس کے صارفین کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافے کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔ایپلی کیشن پر زیادہ لائیکس حاصل کرنے کی دوڑ میں مرغی کے انڈے کی تصویر نے گلوکارہ آریانے گرینڈے اور لیونل میسی کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کہاں جا ب کر تی ہے۔۔مز ید اہم انکشافات

اس انڈے کی تصویر ’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی ہینڈل سے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی جس کا مقصد بھی زیادہ لائیکس حاصل کرنا تھا اور اس صارف نے تصویر کے کیپشن میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس بار فوٹو گرافی کے عالمی دن کےموقع پر اس انڈے کی تصویر نے 55 ملین (5 کروڑ 50 لاکھ) سے زائد لائیکس حاصل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے