مشہور امریکی بلاگر سنتھیارچی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل

Aug 19, 2021 | 18:40:PM
مشہور امریکی بلاگر سنتھیارچی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور امریکی بلاگرسنتھیاڈی رچی پراسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سنتھیاڈی رچی اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں ،امریکی بلاگر کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔پولیس کاکہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا ہے، امریکی بلاگر کے مطابق انکوزہر دیا گیاہے، سنتھیارچی نےمختصر گفتگو کرتے ہوءے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں زہر انڈین ہائی کمیشن نے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا مزید کہناتھا کہ سنتھیارچی کا معدہ واش کردیاگیا اور رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے