بارش کہاں کہاں برسے گی، گرمی کہاں پڑ ےگی؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں طوفانِ باد و باراں اور پہاڑوں مین برف باری کا انتباہ جاری کر رکھا ہے لیکن میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج بتایا ہے کہ کم از کم آج رات تو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش کا امکان بھی بتایا ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران گرم جبکہ بعد ازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنےکا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنےکا امکان ہے ۔ تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔
سندھ : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔تاہم بعدازدوپہر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کاامکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر
آج 19 اپریل ایک گرم دن ثابت ہوا۔ سبی اور مٹھی میں ٹمپریچر 41 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ سندھ کے شہر سکھر ، بلوچستان کے شہر تربت اور سندھ کے شہر چھور میں آج اتوار کے روز ٹمپریچر 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔