اریکا حق کے ساتھ تعلقات؛عاشر وجاہت نے خاموشی توڑدی

Apr 19, 2026 | 12:54:PM
اریکا حق کے ساتھ تعلقات؛عاشر وجاہت نے خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھرتے ہوئےباصلاحیت اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اریکا حق کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت بتادی۔
عاشر وجاہت نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کی جانب سے شپنگ کلچر کو پسند کرتا ہوں،جہاں ناظرین ڈراموں میں نظر آنے والے اداکاروں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں,یہ رجحان صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ تقریباً ہر اداکار کے ساتھ ہوتا ہے۔
اریکا حق کے ساتھ تعلق کے حوالے سے عاشروجاحت نے واضح کیا کہ ان کے درمیان صرف ایک خوبصورت دوستی ہے اور میں کسی رومانوی رشتے میں نہیں ہوں، تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
عاشروجاحت کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی اداکار ایسے رہے ہیں جو مداحوں کی خواہش کے مطابق حقیقی زندگی میں ایک ہو گئے، اسی لیے وہ مداحوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتے۔
واضح رہے کہ عاشروجاہت معروف ڈائریکٹراورپروڈیوسر وجاہت رؤف اورشازیہ وجاہت کے صاحبزادے ہیں۔