کابینہ کی تشکیل کے بعد حکومت گورنرز کی تعیناتی کیلئے متحرک

Apr 19, 2022 | 15:16:PM
 کابینہ کی تشکیل کے بعد حکومت گورنرز کی تعیناتی کیلئے متحرک
کیپشن: وفاقی کابینہ کی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت  نے سندھ کے گورنر کیلئے  ایم کیو ایم پاکستان سے نام مانگ لیے ہیں جس پر متحدہ قیادت حکومت کو دو نام دیگی۔

  ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی گورنر بلوچستان کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر کا حلف لینے سے انکار۔نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑااقدام اُٹھا لیا

 واضح رہے کہ نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات  کی وزارت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی نے حلف کیوں نہیں اٹھایا؟

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔