گورنر کا حلف لینے سے انکار۔نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑااقدام اُٹھا لیا

Apr 19, 2022 | 12:37:PM
 گورنر کا حلف لینے سے انکار۔نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑااقدام اُٹھا لیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی دی گئی جس میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہیں لے رہے، حلف نہ لینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ، درخواست گزار کے پاس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اور پرانے کارکن ہیں،وہ آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

گورنر کا دفتر وفاق اور اتحاد کی علامت ہے، اسکا بنیادی مقصد آئین کی حفاظت اور صوبائی ایگزیکٹو کی سربراہی ہے۔پنجاب اسمبلی منعقدہ سیشن میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کے طور پر منتخب کیا گیا، عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلی پنجاب سے حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا