ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Apr 19, 2022 | 11:12:AM
ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: ٹھنڈی ہوائیں اور بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،لاہور،گوجرنوالہ سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخو ا میں آج پشاور، سوات ، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

   محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا،  اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، وزیرستان ، ڈی آئی خان، بنوں،کوہاٹ، کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔پشاور، ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر، سوات ، کوہستان، چترال ،مالاکنڈ،بونیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار ، زیارت، سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹی عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانیوالوں کیلئے خوشخبری، مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری