حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا ؟ شا زیہ مری

Apr 19, 2021 | 17:48:PM
 حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا ؟ شا زیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا ، عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے ۔تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے قوم پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کرے ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی فلاسفی دی تھی ۔پیپلزپارٹی کی حکومت میں غیر ملکی قرضے بھی اترتے رہے اور غریبوں کو ریلیف بھی ملا ۔ قوم پوچھتی ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کیوں ختم کیا گیا ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی اور بدترین سیلاب کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینٹ کی وفد کے ہمراہ سلیم صا فی کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت