کینسر کے علاج کے لئے نئی تاریخ رقم،وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا

Sep 18, 2025 | 18:28:PM
کینسر کے علاج کے لئے نئی تاریخ رقم،وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کینسر کے علاج کے لئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ، انہوں نےمیو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا،وزیراعلیٰ  نے پنجاب میں پانچ مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میں پہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا، انہوں  کو-ابلیشن کے لئے ڈاکٹراور سٹاف کا پول قائم کرنے اور کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے کو- ابلیشن سنٹر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔مریم نواز شریف کو  سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرشہزاد کریم بھٹی نے کو- ابلیشن مشین کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے5 مریضوں سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کا اُرمچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ