صدر آصف علی زرداری کا اُرمچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ

Sep 18, 2025 | 17:43:PM
صدر آصف علی زرداری کا اُرمچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر آصف علی زرداری کا اُرمچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ،سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق صدر زرداری کا   اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے صدر زرداری کا استقبال کیا ، انہوں نے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کے دورہ کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی لی اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا، سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی جوڑ کر 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے،سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے،پاکستانی صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فحش ویڈیوز بنانےوالی خاتون پولیس آفیسر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا