بغیرلائسنس معجون بنانے پرحکیم شہزادعرف لوہاپاڑکی ڈرگ کورٹ میں طلبی

Sep 18, 2025 | 15:13:PM
بغیرلائسنس معجون بنانے پرحکیم شہزادعرف لوہاپاڑکی ڈرگ کورٹ میں طلبی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق )حکیم شہزادعرف لوہاپاڑکو ڈرگ کورٹ نے طلب کرلیا۔
عدالت نےغیرقانونی تشہیر اوربغیرلائسنس کاروبارپرحکیم شہزاد کو22ستمبر کوطلب کیا ہے،ڈرگ انسپکٹرچونیاں نے حکیم شہزادکیخلاف چالان پیش کیا۔
ڈرگ انسپکٹرکی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کے متن کے مطابق حکیم شہزاد بغیر لائسنس معجون فروخت کررہاہے،اس کی ساری ادویات غیرقانونی ہیں،وہ سوشل میڈیا پرپرنوجوانوں کو خراب کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کمی
ڈرگ انسپکٹرکی جانب سے استدعاکی گئی ہے کہ حکیم شہزاد لوگوں کوبےوقوف بنارہاہے،اس کے خلاف کارروائی کی جائے،جس پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نےحکیم شہزاد کوپیرکےروزطلب کرلیا۔