پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کمی

Sep 18, 2025 | 15:03:PM
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )اگست 25 کے مہینے میں پاکستان میں بننے والی بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ہوگئی جسے پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبرقراردیاجارہاہے۔
مالی سال 2025 کے دو مہینوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 30 پیسے تھی جو کم ہو کر 7 روپے 80 پیسے پر آگئی ہے ۔
اگست 2025 میں پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں سالانہ 8 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ ہواجس کے بعد بجلی کی پیداوا ربڑھ کر 14218 گیگا واٹ ہوگئی،یہی پیداواراگست 2024 میں 13180 گیگا واٹ رہی تھی۔
اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 70 پیسے رہی،ملک میں بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ ہائیڈل کا 38.80 فیصد رہاجس کے بعدآر ایل این جی کا 15.30 فیصد،مقامی کوئلے کا  15.10 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 8 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ، عہدے پر بحال
اگست 25 میں ملک میں سب سے سستی بجلی ہائیڈل سےبنی جبکہ نیوکلئیر سے بجلی کی پیداور 1 روپے 60 پیسے رہی فی یونٹ رہی ،مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 11 روپے 80 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی کوئلے سے 14 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی ۔
ملک میں سب سے مہنگی بجلی کی پیدوار فرنس ائل سے رہی جو 36 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی ۔