پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

Sep 18, 2025 | 07:56:AM
پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے آکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے موقع دیکھتے ہی فائرنگ کرکے حملہ آور کوبھی ہلاک کردیا۔
امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے،پولیس اہلکار مسلح شخص کی فائرنگ سے قبل علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی،61 افرادہلاک
ابتدائی طور پر ہلاک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کر کے جلد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔