شادی کی سالگرہ پر کامران اکمل کا اہلیہ کیلئے خوبصورت پیغام

Sep 18, 2023 | 23:13:PM
شادی کی سالگرہ پر کامران اکمل کا اہلیہ کیلئے خوبصورت پیغام
کیپشن: فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

کامران اکمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ عائزہ کامران کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی 17 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

کامران اکمل کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری اہلیہ عائزہ کو سالگرہ مبارک، 17 سال گزر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شکریہ پاجی، ہربھجن کے سبحان اللّٰہ کہنے پر بھارتی بولر محمد سراج کا خوشی کا اظہار 

کامران اکمل نے ازراہِ مذاق مزید لکھا کہ میں 17 برسوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، ہر چیز کیلئے آپ کا شکریہ، آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر مجھے خوشی ہوئی۔

یاد رہے کہ کامران اکمل کی عائزہ الیاس کے ساتھ 2006ء میں شادی ہوئی تھی۔