شکریہ پاجی، ہربھجن کے سبحان اللّٰہ کہنے پر بھارتی بولر محمد سراج کا خوشی کا اظہار 

Sep 18, 2023 | 23:01:PM
شکریہ پاجی، ہربھجن کے سبحان اللّٰہ کہنے پر بھارتی بولر محمد سراج کا خوشی کا اظہار 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیاء کپ فائنل میں بھارتی بولر محمد سراج کی عمدہ بولنگ پر ان کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی ٹیم اور اس کے بولر محمد سراج کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے محمد سراج کیلئے لکھا کہ سُبحان اللّٰہ میاں صاحب، محمد سراج آپ نے کلاس بولنگ کی جس پر بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج خوش ہوگئے اور جواب میں انہوں نے بھی ”شکریہ پاجی“کہا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، بابراعظم کی کپتانی پر شاہد آفریدی نے سوال اٹھادیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپئن بنی۔ بھارت نے 51 رنز کا ہدف ساتویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔