ایشیا کپ، بابراعظم کی کپتانی پر شاہد آفریدی نے سوال اٹھادیا

Sep 16, 2023 | 14:47:PM
 کپتان، شاہد آفریدی، ایشیا کپ ، پاکستان، سری لنکا ،سپر فور مرحلہ شکست، بابر اعظم ، کپتانی ،سوال، 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے میں شکست پر بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بطور چیف سلیکٹر بابراعظم اور ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ رہا ہوں لیکن یہ بات بتادوں کہ کپتان اور کوچ کا انتخاب بالکل مختلف ہوتا تھا، دونوں مجھے الگ رپورٹس دیتے تھے جبکہ رابطہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی، میں خود حیران تھا کہ بورڈ چل کیسے رہا ہے؟۔

 انہوں نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر ایک ماہ یا اس سے تھوڑا زائد عرصہ گزارنا کسی افراتفری سے کم نہیں تھا،ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے اب ورلڈکپ کھیلنے جانا ہے، میرے خیال میں مکی آرتھر سمیت تمام سینئرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تاکہ مضبوط حکمت عملی بنائی جاسکے اور سخت فیصلے کرنے سے نہ گھبرائیں۔ ایسے فیصلوں سے یا تو آپ جیتیں گے یا آپ سیکھیں گے۔

ضرورپڑھیں:بھٹہ مزدورانٹرنیشنل کرکٹر کیسے بنا؟زمان خان کی کہانی سامنے آگئی

 انہوں نے کہا کہ بابراعظم 3 سال سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں انکے اردگرد پیشہ ور افراد موجود ہیں، وہ اپنی کپتانی کو بہتر کرنے کیلئے بات کریں، وہ بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انہیں چاہیے، لوگ انہیں بطور کپتان یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان کی بھارت اور سری لنکا کے خلاف شکست پر بابراعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید کی گئی تھی جبکہ سری لنکا کے خلاف اہم معرکے میں انکی کپتانی پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔