بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Apr 21, 2024 | 20:33:PM
بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور  بڑا  اعزاز  اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابراعظم کی بطور کپتان 67 ویں اننگز تھی۔

بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے آج ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔اس سے قبل آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے ٹی20 انٹرنیشنلز  میں 407  چوکے لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 147؛ تحریک انصاف کے محمد خان مدنی کی کیا پوزیشن؟ نتائج سامنے آ گئے