بابر اعظم بچپن کے دوستوں سے ملنے آبائی گھر پہنچ گئے

Apr 10, 2024 | 17:49:PM
بابر اعظم بچپن کے دوستوں سے ملنے آبائی گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دنیا ئے کرکٹ میں اپنی بیٹنگ اور بالخصوص اپنی کور ڈرائیو سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بچپن کے دوستوں سے ملنے کیلئے اپنے آبائی گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید پر اپنے آبائی گھر گئے جہاں اُنہوں نے اپنے محلے داروں سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی،کپتان بابر اعظم نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی ہے، عید کی نماز کے بعد وہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ اپنے آبائی گھر گئے،فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب واقع بابر اعظم ہر سال عید پر اپنے آبائی گھر ضرور جاتے ہیں، اس موقع پر اُنہوں نے محلے داروں سے ملاقات کی، اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور اُن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں :عید کی مناسبت سے حمزہ شہباز کا پیغام ،شہریوں کے دل  جیت لیے