دھانی اور نسیم کی’ سندھی گانا‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

Sep 18, 2022 | 17:30:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دھانی اور نسیم کی’ سندھی گانا‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ بولر جہاں اپنی گیند سے بیٹر کے چھکے چھڑاتے ہیں وہیں اپنی سریلی آواز سے مداحوں کو خوب محظوظ بھی کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں سندھی گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Geo Super (@geo_super)

 اس سے قبل بھی شاہنواز دھانی کی مختلف ویڈیوز  وائرل ہو چکی ہیں جس میں کہیں دھانی اپنے ساتھ کھلاڑیوں کو مٹھائی کھلاتے اور کہیں کرسیاں صاف کرتے بھی دیکھے جا چکے ہیں۔

 دوسری طرف ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سے قبل  نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی جو کہ اب 1 ملین ہو چکی ہے۔

 واضح  رہے کہ  افغانستان کے خلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے لیکن نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو کہ اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا  اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔