دہشتگردی کےشکار ممالک کو مل کرافغانستان پردباؤ ڈالنا چاہیے؛ملیحہ لودھی

Oct 18, 2025 | 21:38:PM
دہشتگردی کےشکار ممالک کو مل کرافغانستان پردباؤ ڈالنا چاہیے؛ملیحہ لودھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ افغان طالبان کو اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، جن جن ممالک کو  دہشتگردی کا سامنا ہے ان سب کو مل کر افغانستان پر دبائو ڈالنا چاہیے اس سے فرق پڑے گا.

پروگرام نسیم زہرا@پاکستان میں گفتگو کرتے   سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کیساتھ مذاکرات میں افغان طالبان کو اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، جن جن ممالک کو  دہشتگردی کا سامنا ہے ان سب کو مل کر افغانستان پر دبائو ڈالنا چاہیے اس سے فرق پڑے گا.

افغان پناہ گزین  کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کو ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے مذاکرات پر کوئی اثر پڑے ۔

پروگرام  میں بات کرتے ہوئے سابق کور کمانڈر کوئٹہ /لاہور  جنرل(ر)عامر ریاض نے کہا   پاکستان صرف چاہتا ہے کہ  کہ افغانستان  سے جو پاکستان میں فساد پھیلاتے ہیں انہیں روکنا ہو گا, بھارت کیساتھ بیٹھے  سے افغانستان کے مسئلے حل نہیں ہو ں گے,انہوں نے مزید کہا کہ   اگر افغان طالبان کی کوئی کمیاں ہیں تو پاکستان اور بھی بہت سے ممالک دہشتگر تنظیموں کو  افغانستان سے نکالنے افغان طالبان کی  مدد کریں گے۔ 

جنرل(ر)عامر ریاض کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس موقع ہے کہ وہ  دہشتگرد تنظیموں اور تجارت   میں سے ایک کا انتخاب کر لے ۔

یہ بھی پڑھیں :   افسوس کہ افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر دیئے:شاہد آفریدی