انسٹاگرام پر دوستی کا بھیانک انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں انسٹاگرام پر دوستی کے بعد بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم کا تعلق ضلع وجے نگر سے ہے، جس نے صرف 9 ماہ قبل انسٹاگرام پر دوستی کے بعد مقتولہ سے شادی کی تھی۔خاتون بیوہ تھی اور اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، 15 اکتوبر کی شام فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔ابتداء میں شوہر نے بتایا کہ بیوی پانی گرم کرنے والے ہیٹر سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوئی ہے، تاہم پولیس کو شک اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ والدین کے درمیان ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور واپسی پر اس نے دیکھا کہ باتھ روم کا دروازہ باہر سے بند تھا۔مقتولہ کی بہن کی شکایت پر پولیس نے 16 اکتوبر کو مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے غصے میں آ کر بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل اسے کر دیا اور بعد میں واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی۔پولیس نے خاتون کے قتل کی مزید پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ملزم کو 17 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کیلئےخوشخبری،چڑیا گھر میں8سال بعد زرافے کے نئے جوڑے کی آمد