مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اجلاس ، بھارتی وزراء کے بیانات کی سخت مذمت

Oct 18, 2025 | 19:58:PM
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اجلاس ، بھارتی وزراء کے بیانات کی سخت مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے خوارج اور ہندوستانی ایجنڈے کے خلاف جواب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی وزراء کے آزادکشمیر پر قبضے کے بیانات کی سخت مذمت کی گئی ہے،آزادکشمیر کے عوام ہر قیمت پر دفاع کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کی،سابق وزیراعظم فاروق حیدر، کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، عامر الطاف سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔مہاجرین ممبران اسمبلی احمد رضا قادری، راجہ محمد صدیق، چوہدری اسماعیل، اکمل سرگالہ، نثارہ عباسی نے بھی شرکت کی،اجلاس میں پاکستان کی سالمیت پر افغان دراندازی کی شدید مذمت کی گئی،پاک فوج کے خوارج اور ہندوستانی ایجنڈے کے خلاف جواب کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں بھارتی وزراء کے آزادکشمیر پر قبضے کے بیانات کی سخت مذمت کی گئی،آزادکشمیر کے عوام ہر قیمت پر دفاع کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے،کشمیری عوام یا پارٹی مفادات کو نقصان پہنچانے والے فیصلوں کا حصہ نہیں بنیں گے، پارٹی قیادت کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی و تنظیم کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مسلم لیگ ن نظریہ الحاق پاکستان پر ہر صورت قائم رہیگی،قومی مفادات کے خلاف ہر نظریے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،کسی ایسے سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں مشاورت شامل نہ ہو، مہاجرین جموں و کشمیر ریاست کا لازمی حصہ ہیں، ان کے ووٹ کے حق کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کیلئےخوشخبری،چڑیا گھر میں8سال بعد زرافے کے نئے جوڑے کی آمد