پاکستان اور طالبان مذاکرات شروع،دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات

وفود کے درمیان مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں

Oct 18, 2025 | 18:35:PM
پاکستان اور طالبان مذاکرات شروع،دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوحہ میں شروع ہوگئے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ ایم آصف کر رہے ہیں۔پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر افغان حکام سے بات کررہا ہے ۔

سفارتی ذرائع کےمطابق مذاکرات  مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے شروع ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ ایم آصف کر رہے ہیں، آئی ایس آئی کے سربراہ و مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی وفد میں شامل ہیں، طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کررہے ہیں،طالبان کے انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی وفد میں شامل ہیں۔ 

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں۔پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب وفود کی سربراہی کررہے ہیں، پاکستان افغانستان سے دھشتگرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر افغان حکام سے بات کررہا ہے ، پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیر دفاع کی معاونت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے، نئی ترمیم کر دی گئی