مودی پر بنا گانا بھارتی عوام نے مسترد کردیا، ہزاروں ڈس لائکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سیاسی سفر کے 25 سال مکمل ہونے پر مودی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیز کیے گئے گانے پر بھارتی عوام بھڑک اٹھے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سیاسی سفر کے 25 سال مکمل ہونے پر جہاں بی جے پی قائدین اور حامی سوشل میڈیا پر مبارکبادیں دے رہے ہیں، وہیں مودی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیز کیا گیا گانا تنازع کا شکار ہوگیا۔
بالی ووڈ کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے حال ہی میں “مودی ہے تو ممکن ہے” کے نام سے ایک خصوصی گانا جاری کیا، اس گانے میں مودی کے سیاسی وژن، قیادت اور حکومت کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے۔
لیکن اس گانے نے بھارتی عوام کو سیخ پا کردیا ہے، بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ یہ گانا سیاسی پروپیگنڈا ہے، جسے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تیار کیا گیا، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں وہ صرف تشہیر پر اربوں روپے خرچ کر چکے ہیں۔
“#ModiHaiTohMumkinHai” is one of the most disliked Indian video on YouTube now with 100k “Dislikes” in just 3 weeks ????
— Jitesh (@Chaotic_mind99) October 16, 2025
Congratulations Modi ji for this achievement ????
After all Modi hai toh ye bhi Mumkin hai pic.twitter.com/NuoWSExrWk
یوٹیوب پر جاری ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی اس گانے کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اب تک اس ویڈیو کو صرف چودہ ہزار لائکس ملے ہیں، جب کہ ایک لاکھ سے زائد ڈس لائکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عوامی مخالفت میں اضافہ دیکھتے ہوئے ویڈیو کے منتظمین نے یوٹیوب پر ’’ڈس لائک کاؤنٹ‘‘ کو ہائیڈ کر دیا، جس سے صارفین مزید برہم نظر آئے۔
دوسری جانب کئی بھارتی شہریوں نے اسی گانے کو ریمکس کرتے ہوئے طنزیہ ویڈیوز بھی بنانا شروع کر دی ہیں، ان ویڈیوز میں سڑکوں پر موجود گڑھوں، کچرے کے ڈھیروں اور عوامی مسائل کی جھلک دکھاتے ہوئے پس منظر میں یہی گیت چلایا جا رہا ہے، “مودی ہے تو ممکن ہے”۔
Let's start a trend.
— Shruti Dhore (@ShrutiDhore) October 14, 2025
Capture the broken roads, crumbling infrastructure, rampant corruption, and filthy streets.
Add this song and post it on social media with the hashtag.#ModiHaiTohMumkinHai. pic.twitter.com/a6RXtWl1Ao