چیئرمین پی سی بی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

Oct 18, 2025 | 00:19:AM
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔

 محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔امید ہے  کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے پاکستان ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی ہمیشہ پاسداری کرے گی۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: