بارش کہاں ہوگی ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 18, 2023 | 19:45:PM
بارش کہاں ہوگی ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک  اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی، جبکہ وسطی و جنوبی بلوچستان، دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں  چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا،تاہم بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا،جبکہ سوات اور کوہستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا جبکہ بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں اضافہ،اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔