سونا مہنگا ہو گیا،فی تولہ کہاں تک جا پہنچا؟

Oct 18, 2022 | 16:59:PM
سونا مہنگا ہو گیا،فی تولہ کہاں تک جا پہنچا؟
کیپشن: سونا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگا ,ایک تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہوگیا.

ایک تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ10 گرام سونا 643 روپے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 786 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 1590 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 1653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب طلب پر روپے پر دباؤ بڑھنے لگا،انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 219 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 218.89 روپے سے بڑھ کر 219.71 روپے پربند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.37 فیصد کمی ہوئی۔

 ماہرین  کا کہنا ہے کہ 5 کاروباری روز میں ڈالر1 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 30.40 کروڑ ڈالر ادائیگی کی گئی ۔