ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی: کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے کی آئرلینڈ کو شکست

Oct 18, 2022 | 12:00:PM
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی: کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے کی آئرلینڈ کو شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ ٹی 20 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئر لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 82 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔

اس سے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔